1

’’باہر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے شاندار خوشخبری ‘‘ بڑے ملک میں داخلے کیلئے ویزے کی شرط ختم کر دی گئی

’’باہر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے شاندار خوشخبری ‘‘ بڑے ملک میں داخلے کیلئے ویزے کی شرط ختم کر دی گئی

منسک (پرائم نیوز) مشرقی یورپی ملک بیلا روس نے یورپی یونین ممالک اور امریکا سمیت 80 ممالک کیلئے 5 دن سے مختصر قیام کے ویزے کی پابندی ختم کر دی ہے. ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر الیکزینڈر کا شینکو نے اس فیصلے پر دستخط کر دیے ہیں جس پر ایک ماہ بعد عمل در آمد شروع ہو گا.

بتایا گیا ہے کہ اس سہولت کا اطلاق بیلا روس میں فضائی راستے سے بر آمد پر ہو گا. ان ممالک میں یورپی یونین، امریکا، انڈونیشیا، چین، ویت نام اور برازیل سمیت 80 ممالک شامل ہیں. بیلا روس کافی عرصے سے روس کی بالا دستی ختم کرنے کیلئے یورپ سے قریبی تعلقات قائم کرنے کی جستجو میں مصروف ہیں.

loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں