انتظار کی گھڑیاں ختم! اب تمام فضائی کمپنیوں کو بھول جائیں.. ملک کے 7 بڑے شہروں میں نئی فضائی سروس کا آغاز.. سہولیات جان کر خوش ہو جائیں گے

انتظار کی گھڑیاں ختم! اب تمام فضائی کمپنیوں کو بھول جائیں.. ملک کے 7 بڑے شہروں میں نئی فضائی سروس کا آغاز.. سہولیات جان کر خوش ہو جائیں گے

اسلام آباد (پرائم نیوز) سیرین ایئر کے نام سے ایک ایئر لائن نے پاکستان کے سات مختلف شہروں میں اپنے فلائٹ آپریشنز کے آغاز کا عندیہ دے دیا ہے. تفصیلات کے مطابق سیرین ایئر نامی یہ ایئر لائن پاکستان کی ایک نجی ایئر لائن کمپنی ہے جس نے جنوری 2017ء میں ف؛ائٹ آپریشن کے آغاز کا اعلان کر رکھا تھا. ایئر لائنکی طرف سے باقاعدہ اعلان کچھ دنوں میں کر دیا جائےگا.

یہ پاکستان کی واحد ایئر لائن ہو گی جس کے بیڑے میں جنریشن کے بوئنگ 800-737 طیارے ہوں گے. کمپنی اپنی منصل آفرز اور منفرز فیچرز سے متعلق پہلے ہی آگاہ کر چکی ہے. آپریشن کے آغاز کے پہلے دو سال سیرین ایئر صرف اندرون ملک ہی فلائٹ آپریشنز کرے گی. سول ایوایشن کی طرف سے یہ شرط آنے والی ایئر لائن کمپنیوں، جو بیرون ملک بھی پروازیں چلانا چاہتی ہیں، کیلئے لازمی قرار دی گئی ہے.

سیرین ایئر اسلام آباد، لاہور، کراچی، فیصل آباد، اسکردو، پشاور اور کوئٹہ میں اپنے فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے گی. اپنی ویب سائٹ پر دی گئی تفصیلات میں ایئر لائن نے کہا ہے کہ مسافروں کو چونکانے کیلئے ہر دن ایک نیا کھانے کا مینیو رکھا گیا ہے کیونکہ ہم اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ سفر کے دوران اچھا کھانا نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے. سیرین ایئر لائن کمپنی نے خواتین اور بچوں کیلئے خصوصی ڈسکاؤنٹس اور زیادہ وزنی سامان کی بکنگ کا اعلان بھی کر دیا ہے.

2 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کے ساتھ سفر کرنے والوں، نومولود بچوں کے ساتھ سفر کرنے والے مسافر اور 5 سے زائد فیملی میمرز کے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں‌ کو خصوصی ڈسکاؤنٹس دی جائیں گی. سیرین ایئر اپنے مسافروں کو 32 کلو گرام تک کے دو بیگز لے جانے کی اجازت دی گی. اس کے برعکس دیگر ڈومیسٹک فلائٹس میں مسافر 20 کلو سے زائد وزن نہیں لے جا سکتے.

loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں