پاکستانیو تیار ہو جاؤ… ملک کےکن مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کر دی

پاکستانیو تیار ہو جاؤ… ملک کےکن مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کر دی

اسلام آباد (پرائم نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت شمالی علاقہ جات میں اتوار سے پیر تک بارش اور برف باری کا بھی امکان ہے. نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کےراستے مغربی ہواؤں کا سسٹم جمعہ کو پاکستان میں داخل ہو گا جس سے شمالی علاقہ جات میں تیز بارش اور برف باری کا امکان ہے جبکہ اتوار کو کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی توقع ہے. محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ اتوار سے پیر کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت شمالی علاقہ جات میں بارش اور برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کا بھی امکان ہے.

loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں