گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کی نماز جنازہ کب اور کہاں ادا کی جائے گی ؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کی نماز جنازہ کب اور کہاں ادا کی جائے گی ؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

کراچی (پرائم نیوز) گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کی نماز جنازہ کل کراچی میں ادا کی جائے گی ، سعید الزماں صدیقی گزشتہ روز حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے.

مزید معلومات کے مطابق سعید الزماں صدیقی یکم دسمبر 1937 کو لکھنئو میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم لکھنئو ، حیدر آباد اور ڈھاکہ میں حاصل کی تھی ، بعد ازاں وہ کراچی منتقل ہوگئے جہاں فلسفے میں بی اے کے بعد کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی ، انہوں نے 1960 میں قانون میں ڈاکٹریٹ کیا ، مئی 1992 میں سپریم کورٹ میں بطور جج خدمات انجام دیں ، یکم جولائی 1999 کو چیف جسٹس آف پاکستان مقرر ہوئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں