1

اناللہ وانا الیہ راجعون.. جمعیت علمائے اسلام سوگ میں‌ ڈوب گئی

اناللہ وانا الیہ راجعون.. جمعیت علمائے اسلام سوگ میں‌ ڈوب گئی

لاہور (پرائم نیوز) میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا قاری نذیر احمد لاہور کے ایک مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں. انتقال کے وقت مرحوم کی عمر 63 برس تھی. مولانا قاری نذیر احمد جمعیت علمائے اسلام (ف) لاہور کے سینئر نائب امیر تھے. مولانا قاری نذیر احمد کی وفات پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے گہرے دکھ اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ساری عمر دین اسلام کی اشاعت اور اس کے نفاذ کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے گزاری. مولانا فضل الرحمن نے مرحوم کے بیٹے قاری معاویہ محمود اور خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی.

loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں