معروف پاکستانی گلوکار “نامعلوم” افرادکانشانہ بن گئے

معروف پاکستانی گلوکار “نامعلوم” افرادکانشانہ بن گئے

کراچی (پرائم نیوز) گلستان جوہر بلاک 12 میں معروف گلوکار ارشد محمود کو نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے دیکھا جو چہرہ تیرا موسم بھی پیارا لگا سے شہرت پانے والے معروف گلوکار ارشد محمود کا چہرہ دیکھ کر بھی انہیں نہ پہنچانا اور ان سے اور ان کے اہل خانہ سے قیمتی سامان لوٹ لیا۔ سٹریٹ کرائم کی یہ واردات گلستان جوہر کے علاقے میں ہوئی.

ارشد محمود بیرون ملک سے وطن واپس لوٹے اور اہلخانہ انہیں ایئرپورٹ سے ریسیو کرکے گھر جا رہے تھے کہ دو ڈاکوؤں نے انہیں روکا اور موبائل فون، نقدی، پرس اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں