تڑپا دینے والی خبر، بچوں کے سکول پر خوفناک حملہ، متعدد جان کی بازی ہار گئے

تڑپا دینے والی خبر، بچوں کے سکول پر خوفناک حملہ، متعدد جان کی بازی ہار گئے

صنعا (پرائم نیوز) سعودی قیادت میں عسکری اتحاد کی طرف سے یمن میں آج منگل کے دن کیے جانے والے ایک فضائی حملے میں کم سے کم 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں.

غیرملکی اخبار رساں کے مطابق فوجی وطبی زرائع نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے. یہ فضائی حملہ شمالی یمن میں باغیوں کے زیر قبضہ نم نامی ضلع کے ایک پرائمری سکول پر کیا گیا ہے. اس لحاظ سے ہلاک ہونے والوں میں 3 طالب علم اور 1 سکول ہیڈماسٹر سمیت عملے کے ارکان بھی شامل ہیں. حملے میں 13 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں