اپنی ماں کے ساتھ شرمناک حرکت، معروف ترین گلوکار فرار ہوگئے

اپنی ماں کے ساتھ شرمناک حرکت، معروف ترین گلوکار فرار ہوگئے

لاہور (پرائم نیوز) معروف گلوکار بلال سعید اور ان کے بھائی رضا سعید کی لاہور ہائی کورٹ نے عبوری ضمانت مسترد کردی ہے جس پر گلوکاراور اس کا بھائی احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے ہیں.

معروف گلوکار بلال سعید کی والدہ رخسانہ بیگم نے اپنے دونوں بیٹوں اور ان کی گرل فرینڈ نوشین پر گھر سے زیورات اور نقدی چرانے کا مقدمہ درج کرایا تھا جس کی مالیت 8 کروڑ بتائی گئی ہے جبکہ بیٹوں نے مقدمے میں گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت کرائی تھی لیکن تفتیش کے لیے بار بار طلب کرنے کےباوجو دحاضر نہ ہونے پر عدالت نے عبوری ضمانت مسترد کردی جس پر گلوگار بلال سعید بھائی سمیت لاہور ہائیکورٹ کےاحاطے سے فرارہوگئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں