1

یااللہ خیر! اہم ترین شہر میں تاریخ کا سب سے بڑا دھماکہ، قیامت کا سماں، ہر طرف تباہی مچ گئی

یااللہ خیر! اہم ترین شہر میں تاریخ کا سب سے بڑا دھماکہ، قیامت کا سماں، ہر طرف تباہی مچ گئی

بغداد (پرائم نیوز) عراق کے شہر موصل کے قیارہ علاقے میں دہشت گرد تنظیم داعش نے 25 تیل کے کنوؤں کو آگ لگائی دی جن میں سے 16 کنوؤں کی آگ کو بجھا دیا گیا ہے.

قیارہ کے دوسرے کنووں میں لگائی گئی آگ کو بجھانے کے لیے سر گرمیاں جاری ہیں. داعش نے تیل کنووں میں آگ لگانے سے پہلے پورے علاقے میں بارودی سرنگیں بچھا دی تھیں جن کی وجہ سے آگ بجھانے کی کاروائیوں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. داعش نے جون 2014ء میں قیارہ کے علاقے پر قبضہ کیا تھا، لیکنماہ اگست میں قبضے کے خاتمے کے بعد اس نے علاقے کے تمام کنووں کو نذر آتش کر دیا تھا.

دوسری طرف داعش نے عراقی شہر موصل میں 2 اہم سرکاری عمارتیں دھماکے سے اڑا دی ہیں .عراقی فوج کے ایک بریگیڈیر نے بتایا کہ جنگجوؤں نےبروز منگل ہی فیصلہ نامی علاقے میں 2 عمارتوں کو منہدم کر دیا.عراق کے دیگر سب سے بڑے شہر موصل کو داعش کے قبضے سے چھڑانے کے لیے ملکی فوج گزشتہ برس اکتوبر سے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں.انہیں اس آپریشن میں امریکی دستوں کی مدد بھی حاصل ہے. موصل پر 2014ء کے وسط سے داعش کے جنگجو قابض ہیں.

loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں