پاکستانیوں خبردار… کن مقامات پر موبائل، وائی فائی، انٹر نیٹ اور جی پی ایس بند رکھنا ہے؟ حکومت نے عوام کو نئی ہدایات جاری کر دیں

پاکستانیوں خبردار… کن مقامات پر موبائل، وائی فائی، انٹر نیٹ اور جی پی ایس بند رکھنا ہے؟ حکومت نے عوام کو نئی ہدایات جاری کر دیں

کراچی (پرائم نیوز) کیا آپ اپنی نقل و حرکت سوشل میڈیا پر اپ ڈیٹ کرنے کی عادت میں مبتلا ہیں تو ہوشیار ہو جائیں کیونکہ گوگل میپ اور سوشل میڈیا کے بے دریغ استعمال سیکیورٹی رسک بن گیا ہے. نینشل ٹیلی کام انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے. تفصیلات کے مطابق گوگلنگ اور سوشل میڈیا ایپلی کیشنز استعمال کرنے والے اب ہوشیار اور خبردار ہو جائیں کیونکہ ان کی نقل و حرکت کی تفصیلات اور تصاویر کچھ دنوں میں ہی عام ہو جاتی ہیں. صورتحال کی نزاکت پر نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے ایڈوائزری جاری کر دی ہیں.

جاری انتباہ میں خاص طور پرحساس مقامات پر جانے اور کام کرنے والوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حساس مقامات کے اندر رہ کر تصاویر لینا بھی خطرے سے خالی نہیں ہے. حساس مقامات کے دورے کے دوران وائی فائی، موبائل، انٹر نیٹ اور جی پی ایس کو لازمی بند رکھا جائے. آتو لیوکیشن اپ ڈیٹ کا آپشن بھی بند کر دیا جائے. صارفین اپنی موجودگی کی اطلاع گوگل میپ اور سوشل میڈیا پر ڈالنے سے گریز کریں. حساس مقامات کا دورہ اور رہائش پذیر افراد کی لوکیشن گوگل میپ اور سوشل میڈیا پر ٹیگ کرنا شدید سکیورٹی مسائل پیدا کر رہا ہے. یہ احتیاط یقیناً سوشل میڈیا کے رسیا افراد کیلئے الجھن کا باعث ہے مگر خیال رہے احتیاط میں ہی عافیت ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں