عوام ہوشیار ہو جائے! چوروں کا گاڑی چوری کرنے کا نیا طریقہ متعارف.. جان کر آپ بھی احتیاطی تدابیر اپنائیں

عوام ہوشیار ہو جائے! چوروں کا گاڑی چوری کرنے کا نیا طریقہ متعارف.. جان کر آپ بھی احتیاطی تدابیر اپنائیں

لاہور (پرائم نیوز) گاڑیاں چوری کرنا ٹریکر کے آنے کے بعد کافی دشوار ہو گیا تھا لیکن اب چوروں نے گاڑیاں چوری کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے. چوروں نے گاڑیاں چوری کرنے کیلئے کوڈز چوری کرنا شروع کر دیے ہیں. اس کوڈ کو چوری کرنے والے آلے کی مدد کی چور وائرلیس چابی کے ذریعے گاڑی کو لاک کرنے والے کوڈ کو حاصل کر سکتے ہیں.

مارکیٹ میں آنے والی جدید گاڑیاں وائر لیس لاک اور جدید ساکن ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کام کرتی ہیں جن کے کوڈز کو چوروں‌ کے پاس موجود جدید آلہ جات کی مدد سے باآسانی حاصل کیا جا سکتا ہے. جیسے ہی آپ اپنی گاڑی کو لاک کریں‌گے پاس کھڑا کوئی بھی چور اپنی ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے آپ کا کوڈ حاصل کر لے گا اور بغیر آلارم بجائے وہ آپ کی گاڑی کا لاک کھول سکے گا.

ایسے چوروں سے بچنے کیلئے آپ کو خود محتاط رہنا ہو گا. گاڑی کو لاکھ کرنے پر اگر پہلی بار لاک کی آواز نہ سنائی دے تو سمجھ جائیں کہ کوئی آپ کی گاڑی پر نظر رکھ رہا ہے اور اگر زیادہ فاصلے سے بھی آپ کی کار ان لاک ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ چور نے آپ کا کوڈ حاصل کر کے آپ کی گاڑی کھول لی ہے. اس کا ایک حل یہ بھی ہے کہ اپنی گاڑی کو عوامی مقامات پر وائر لیس کی ہولڈر سے لاک نہ کریں. گاڑی میں موجود اپنی اور اپنے اہل خانہ کی قیمتی اشیا کو محفوظ کرنے کیلئے آپ کو چایئے کہ آپ دوسرے طریقے سے اپنی گاڑی کو لاک کریں. تاہم اس حوالے سے سکیورٹی اداروں کی طرف سے مزید معلومات منظر عام پر نہیں آئیں.

loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں