یہ بچہ روزانہ 40 سگریٹس پیتا تھا… اب یہ کس حال میں ہے؟ آپ بھی جانئے

یہ بچہ روزانہ 40 سگریٹس پیتا تھا… اب یہ کس حال میں ہے؟ آپ بھی جانئے

جکارتہ (پرائم نیوز) اردی ریازل نامی یہ بچہ چین اسموکر (کثرت سے سگریٹ نوشی کرنے والا) بن چکا تھا اور انٹر نیٹ پر اس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ روزانہ 40 سگریٹس پیتا ہے. اس وقت بچے کے والدین نے اس عادت سے متعلق کہا تھا، اگر اسے سگریٹ نہ ملے تو وہ غحصہ کرتے ہوئے چیخنے لگتا ہے اور سر دیوار میں مارنے لگتا ہے، وہ خود کو سست اور بیمار محسوس کرنے لگتا ہے.’ والدین کا خیال تھا کہ یہ سگریٹ پیتا ہے تو کیا ہوا دیکھنے میں تو صحت مند ہے.

مگر یہ خبریں اور ویڈیو سامنے آنے کے بعد نیا بھر میں شدید رد عمل دیکھنے کو ملا ہے اور انڈونیشین حکومت نے اسے بحالی نو کے پروگرام کا حصہ بنا دیا ہے تاکہ اس برے عادت سے نجات پا سکے. حقیقت میں یہ رد عمل اتنا شدید تھا کہ اردی کے ساتھ ساتھ حکومت نے انڈونیشیا بھر میں بچوں کی تمباکو نوشی کے خلاف مہم شروع کر دی. خوش قسمتی سے بحالی نو کے پروگرام کے نتیجے میں وہ بچہ تمباکو نوشی کو ترک کرنے کیلئے تیار ہو گیا مگر اس نے ایک اور بری عادت کو اپنا لیا. وہ جنگ فوڈ کا شوقین ہو گیا اور 6 سال کی عمر میں اس کا وزن حد سے زیادہ بڑھ گیام جس کے بعد اس کے والدین کو اپنے بیٹے کی‌صحت کا خیال آیا اور انھوں نے ماہر غذائیت سے رجوع کر کے اس کی غذائی عادات کو بدلنا شروع کیا.

اب 8 سال کی عمر میں وہ 2 بری عادتوں سے جان چھڑوا چکا تھا اور انے ارادہ کیا کہ وہ زندگی میں کبھی سگریٹ اور جنگ فوڈ کا استعمال نہیں کرے گا. اگرچہ یہ کہانی ایک دل شکن خبر سے شروع ہوئی مگر اس بچے نے ثابت کیا کہ ہر کوئی عزم اور معاونت کے ذریعے اپنی صحت کیلئے نقصان وہ عادات سے چھٹکارہ حاصل کر سکتا ہے.

5873c17622a11
5873c1765b50d
5873c17624954-1

اپنا تبصرہ بھیجیں