سڑک پر بھیک مانگتے بھکاری کے ہاتھ میں ایک آدمی ایسا سکہ ڈال گیا کہ پل بھر میں قسمت ہی بدل گئی، لکھ پتی ہو گیا کیونکہ…

سڑک پر بھیک مانگتے بھکاری کے ہاتھ میں ایک آدمی ایسا سکہ ڈال گیا کہ پل بھر میں قسمت ہی بدل گئی، لکھ پتی ہو گیا کیونکہ…

لندن (پرائم نیوز) برطانیہ میں سڑک کنارے مدد کی صدا لگاتے بھکاری کے ہاتھ میں ایک اجنبی نے ایسی چیز پکڑا دی کہ اب ساری عمر اسے کسی سے مدد مانگنے کی ضرورت ہی نہ پڑے گی. اخبار میٹرو کی رپورٹ کے مطابق یہ مفلس شخص ڈیوون شہر کی ایک سڑک پر بھیک مانگ رہا تھا.

اگرچہ اسے کچھ خاص توجہ نہیں مل رہی تھی لیکن پھر اچانک ایک شخص‌ اسے ایک پرانا سکہ تھما گیا. بے چارے بھکاری نے سکے پر نظر ڈالی تو مایوس سا ہو گیا کیونکہ یہ عام استعلا کا سکہ نہ تھا بلکہ اس پر ایک خرگوش کی تصویربنی ہوئی تھی. بھکاری نے پہلے تو اسے بے کار جان کر پھینکنے کا سوچا مگر پھر اسے خیال آیا کہ یہ کوئی خاص قسم کا سکہ نہ ہو. اسی دوران دو پولیس والے وہاں آن پہنچے اور بھکاری کو وہاں سے بھاگنے کو کہا کیونکہ برطانوی قوانین میں بھیک مانگنا غیر قانونی ہے.

بھکاری پولیس اہلکاروں کا حکم مانتے ہوئے آگے بڑھ گیا لیکن پھر کچھ سوچ کر وہ اچانک مڑا اور پولیس اہلکار کو سکہ دکھاتے ہوئے کہنے لگا کہ ”کیا آپ میری مدد کر سکتے ہیں..؟ اس سکے کے بارے میں مجھے بتا سکتے ہیں؟” پولیس والے بھی کافی رحم دل نکلے. ان میں سے ایک نے سکے کو غور سے دیکھا اور اپنے موبائل فون پر انٹر نیٹ آن کر کے اسکے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش شروع کر دی. چند لمحے بعد ہی پولیس اہلکار کے شہرے پر حیرت کے آثار نمایاں تھے. اس نے بھکاری کو بتایا کہ یہ ایک نایاب سکہ تھا جو ڈیڑھ صدی قبل کی مشہور مصنفہ بیٹرکس پوٹر کی یاد میں برطانوی شاہی خزانے کی طرف سے جاری کیا گیا تھا. نایاب سکے کی قیمت مختلف ویب سائٹوں پر مختلف بیان کی گئی تھی. کہیں یہ سینکڑوں تو کہیں ہزاروں پاؤنڈ کا بتایا گیا تھا. بالآخر ایک ویب سائٹ سے معلوم ہوا کہ اس کی قیمت کم از کم 10 ہزار پاؤنڈ (تقریباًَ 15 لاکھ پاکستانی روپے) ہیں. یہ خوشخبری سنتے ہی بھکاری نے سکے کو زور سے اپنی مٹھی میں بند کر لیا اور خوشی سے چھلانگیں لگاتا ہوا دیکھتے ہی دیکھتے پولیس والوں کی نظر سے اوجھل ہو گیا.

23

loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں