دہشت گردی کا خطرہ، پورے ملک میں برقع کی فروخت پر پابندی عائد

دہشت گردی کا خطرہ، پورے ملک میں برقع کی فروخت پر پابندی عائد

رباط (پرائم نیوز) غیر ملکی میڈیا کے مطابق مراکش کی حکومت نے پورے ملک میں برقع کی پروڈکشن اور فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے. یہ اقدام سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر اٹھایا گیا ہے۔.لیکن ابھی شمال افریقی ملک کے حکام کی طرف سے کوئی سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا ہے. رپورٹس ہیں کہ وزارت داخلہ کی طرف سے اس ہدایات پر عمل درآمد اسی ہفتےسے ہی شروع ہو جائے گا.

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراکشی حکومت کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ برقع پر پابندی کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے، اب اس کی درآمد، مینوفیکچرنگ اور مارکیٹنگ پر مکمل پابندی ہو گی جس پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا۔ یہ اقدام جرائم پر قابو اور سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر اٹھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مراکشی خواتین میں حجاب اوڑھنے کا رجحان ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب برقع پر پابندی کے حوالے سے آگاہی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے.

loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں