کروڑوں روپے کی چوری کا مقدمہ، عدالت نے گلوکار بلال سعید کی زندگی کا اہم فیصلہ سنادیا

کروڑوں روپے کی چوری کا مقدمہ، عدالت نے گلوکار بلال سعید کی زندگی کا اہم فیصلہ سنادیا

لاہور (پرائم نیوز) لاہور ہائی کورٹ گلوکار بلال سعید چوہدری کے مقدمات میں عبوری ضمانت کل تک منظور کر لی. جسٹس عبدالسمیع خان نے گلوکاربلال سعید کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار بلال سعید نے بتایا کہ مخالفین نے پولیس کے ساتھ مل کر چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کروادیا ہے جبکہ اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں لہذا ضمانت منظور کی جائے .

دوران سماعت بلال سعید کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے بلال سعید کی کل تک عبوری ضمانت منظور کرلی اور ہر صورت وکیل کو پیش کرنے کاحکم دے دیا. بلال سعید کے خلاف رخسانہ نامی خاتون نے 8 کروڑ روپے ، سامان اور نقدی اور زیورات کی چوری کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے.

loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں