حیران کن خبر، ٹی وی ریمورٹ چوری کرنے پر 22 سال قید کی سزا

حیران کن خبر، ٹی وی ریمورٹ کی چوری سے قبل سوچ لینا، ٹی وی ریمورٹ چوری کرنے پر 22 سال قید کی سزا

امریکہ (پرائم نیوز) ٹی وی کا ریمورٹ چوری کرنے پر ایک امریکی شخص کو 22 سال کی قید کی سنا دی گئی ہے. رپورٹ کے مطابق 35 سالہ ایرک بیمول نے پچھلے سال اگست میں ٹی وی کا ریمورٹ چرایا تھا جس پر ایرک کو عدالت نے 2 دہائیوں سے زیادہ کی سزا سنا دی تھی.

شکاگو کے سیکورٹی حکام نے بتایا ہے کہ ایرک نے ریمورٹ چوری کرنے کے بعد راستے میں ایک دستانہ پھینکا تھا جس پر لگے انگلیوں کے نشانات سے ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا اور ریاستی ڈیٹا بیس میں موجود ایرک کے ڈی این اے ٹیسٹ سے یہ سیمپل میچ ہوگیا جس کے بعد ایرک کو گرفتار لکرلیا گیا ہے.

مجرمانہ تاریخ پر ایرک کو 30 سال کی سزا ہونا بنتی تھی اور اس سے پہلے بھی ایرک کو عدالت میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر 6 مہینے کی قید کی سزا دی گئی تھی. اٹارنی نے کہا تھا کہ چرائی گئی کسی بھی چیز کی قیمت کم ہونے کے باعجود ایرک نے نتیجے کی پرواہ کیے بغیر بار بار قانون کو ہاتھ میں لینے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی ہے لہذا اے 22 سال قید کی سزا سنا دی گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں