1-219

سونے کی قیمت پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (پرائم نیوز) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر کی کمی سے 1177 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میںپرائس ایڈ جسٹمنٹ کے باعث پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 اور 86 روپے کا اضافہ ہو گیا. سونے کی قیمت بڑھنے کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 50 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 42 ہزار 857 روپے ہو گئی ہے تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 750 اور دس گرام 85-642 روپے پر مستحکم رہی.

loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں