10

سابق کپتان کو قتل..کھیل کے میدان سے بڑی خبر

سابق کپتان کو قتل..کھیل کے میدان سے بڑی خبر

نئی دہلی (پرائم نیوز) سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کو قتل کی دھمکی ملی ہے جب کہ انھیں موصول ایک خط میں لکھا گیا ’’ اگر مدناپور میں قدم رکھے تو زندہ واپس نہیں جا سکو گے.

بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر گنگولی کو یہ خط 5 جنوری کو موصول ہوا اور انھیں اس مقام کا دورہ 19 تاریخ کو کرنا ہے،گنگولی نے پولیس میں شکایت درج کرادی مگر اب تک واضح نہیں ہو سکا کہ یہ دھمکی کہاں سے آئی، گنگولی نے اس حوالے سے کہا کہ مجھے ایک ڈسٹرکٹ اسپورٹس پروگرام میں شرکت کیلیے 19 جنوری کو بدیاسنگر یونیورسٹی جانا تھا، مگر اب سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر روک دیا گیا ہے، میں نے معاملے سے پولیس کو آگاہ کر دیا جو ضروری اقدامات کر رہی ہے.

loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں