1

سگریٹ کا سب سے معروف متبادل سگریٹ سے بھی خطرناک، اگر بانجھ پن سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ انتہائی تشویشناک خبر پڑھ لیں، سائنسدانوں نے وارننگ جاری کر دی

سگریٹ کا سب سے معروف متبادل سگریٹ سے بھی خطرناک، اگر بانجھ پن سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ انتہائی تشویشناک خبر پڑھ لیں، سائنسدانوں نے وارننگ جاری کر دی

لندن (پرائم نیوز) کئی سگریٹ نوش عام سگریٹ کے نقصانات سے بچنے کیلئے الیکٹرانک سگریٹ پینا شروع کر دیتے ہیں اور خود کو محفوظ سمجھنے لگتے ہیں، اگر اب سائنسدانوں نے ای سگریٹ کا بھی ایک ایسا تباہ کن نقصان بتا دیا ہے کہ انھیں یہ بھی ترک کرنی پڑے گی. میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کالج لندن کے ماہرین نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ”ای سگریٹ میں استعمال ہونے والے فلیورز میں پائے جانے والے زہریلے کمیکلز مردوں کے سپرمز کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں.

ان سے سپرمز کے تیرنے کی صلاحیت مفقود ہو جاتی ہے اور وہ افزائش نسل کے قابل نہیں رہتے. ببل گم نامی فلیور جو بہت مقبول ہے، مردوں کے خصیوں کے خلیوں کو تباہ کر کے ان کے خاتمے کا باعث بنتا ہے.” تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر اونیل کا کہنا ہے کہ ”ای سگریٹ، عام سگریٹ کی نسبت کم نقصان دہ ہوتی ہے. اس میں نکوٹین نہیں‌ہوتی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ای سگریٹ کا کوئی نقصان نہیں‌ ہوتا. اس کے فلیورز میں پائے جانے والے کیمیلز، کومرین (Coumarin) وغیرہ مردوں کے سپرمز کو ناکارہ بنا دیتے ہیں. اس کے علاوہ ای سگریٹ کینسر کا بھی باعث بنتی ہے کیونکہ جب اس کے فلیورز 300 ڈگری سینٹی گریڈ گرم ہو کر باہر نکلتے ہیں‌تو ان میں فارمل ڈی ہائیڈ سمیت کینسر کا باعث بننے والے کئی کیمیلز بھی شامل ہوتے ہیں.

کیٹاگری میں : صحت
loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں