ایشوریا کی اپنی ساس کے ساتھ ایسی تصویر منظرعام پر آگئی جس نےسوشل میڈیا میں تہلکہ مچا دیا

ایشوریا کی اپنی ساس کے ساتھ ایسی تصویر منظرعام پر آگئی جس نےسوشل میڈیا میں تہلکہ مچا دیا

ممبئی (پرائم نیوز) بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور ان کی ساس جیا بچن کی ایوراڈ تقریب میں جذباتی انداز میں لی گئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے. ایشوریا رائے اور ان کی ساس کے درمیان ہمیشہ سے ہی کشیدہ تعلقات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں.اور فلم “اے دل ہے مشکل ” میں قابل اعتراض مناظر فلمانے پر ساس اور بہو میں شدید اختلافات کی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں لیکن اب ایک ایوارڈ تقریب میں دونوں کی ایسی تمام خبروں کوغلظ ثابت کردیا ہے.

جیا بچن اور ان کی بہو ایشوریا بچن کی ایوارڈز تقریب میں جذباتی انداز میں لی گئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے اور اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایشوریا نم آنکھوں کے ساتھ جیا بچن کے کندھے پر سر رکھ کر بیٹھی ہیں اور ساس نے دونوں ہاتھوں سے پکڑا ہوا ہے. دونوں کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور اس تصویر نے دونوں میں اختلافات کی خبروں کوغلط ثابت کردیا ہے.

loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں