معروف کرکٹر پر قاتلانہ حملہ

معروف کرکٹر پر قاتلانہ حملہ

کابل (پرائم نیوز) افغانستان کے فاسٹ باؤلر شاہ پور زدران پر کابل میں نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کیا لیکن خوش قسمتی سے ان خوفناک حادثے سے بچنے میں کامیاب رہے. دارلحکومت کابل میں شاہ پور زدران ہفتے کی رات بھائی کے ساتھ اپنی گاڑی میں سگر کر رہے تھےکہ نا معلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی اور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے. فاسٹ باؤلر عالمی سطح پر افغانستان کے کامیاب کرکٹر زمیں سے ایک شمار کیے جاتے ہیں اور نیوزی لینڈ میں 2015 ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں انھوں نے اختتامی اوورز میں فتح گر ہٹ لگا کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی تھی جو عالمی ایونٹ میں ان کی پہلی کامیابی تھی. حملے کے عزائم واضح نہ ہو سکے جبکہ ابھی کسی نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن اس سے 2009 میں پاکستان سری لنکن ٹیم کی بس پرحملے کی یاد تازہ ہو گئی ہے جس کے بعد پاکستان میں عالمی کرکٹ کا انعقاد نہ ہو سکا. خاما پریس کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں کہ شاہپورزدران پر قاتلانہ حملہ کیا گیا بلکہ اس سے پہلے انھیں نشانہ بنانے کی کوشش کی جا چکی ہے.

حملے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے اعتماد سے بھرپور فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ جنگ زدہ ملک افغانستان میں کرکٹ کو کوئی مسئلہ نہیں اور حتیٰ کہ طالبان بھ ی اس کے حق میں ہیں. ان کاکہنا ہے کہ طالبان کو کرکٹ پسند ہے اور میں ایک کرکٹر ہوں، طالبان کرکٹر پر حملے نہیں کرتے. شاہ پور اور ان کے بھائی دونوں ہی حملے میں محفوظ رہے اور انھیں کوئی خراش تک نہیں آئی. ابھی تک افغان کرکٹر ہر حملے کے حوالے سے ان کے بورڈ نے کوئی بیان نہیں دیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں