کرکٹ کی دنیا کے بڑے نام پر قاتلانہ حملہ

کرکٹ کی دنیا کے بڑے نام پر قاتلانہ حملہ

کابل(پرائم نیوز) افغانستان کے فاسٹ باؤلر شاہ پور زدران پر کابل میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا لیکن خوش قسمتی سے اس اندوہناک حادثے سے بچنے میں کامیاب رہے.

مزید معلومات کے مطابق دارالحکومت کابل میں شاہ پور زدران ہفتے کی رات بھائی کے ساتھ اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔فاسٹ باؤلر عالمی سطح پر افغانستان کے کامیاب کرکٹرز میں سے ایک شمار کیے جاتے ہیں اور نیوزی لینڈ میں 2015 ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں انہوں نے انہوں نے اختتامی اوورز میں فتح گر ہٹ لگا کر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرا دیا تھا جو عالمی ایونٹ میں ان کی پہلی کامیابی تھی۔حملے کے عزائم واضح نہ ہو سکے جبکہ ابھی تک کسی نے اس کی ذمے داری بھی قبول نہیں کی لیکن اس سے 2009 میں پاکستان میں سری لنکن ٹیم کی بس پر حملے کی یاد تازہ ہو گئی جس کے بعد پاکستان میں عالمی کرکٹ کا انعقاد نہ ہو سکا.

loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں