‘دوران سفر ہوائی جہاز میں کبھی بھی ننگے پاؤں نہ پھریں کیونکہ۔۔۔‘ ایئر ہوسٹس نے راز کی بات بتا دی، مسافروں کو خبردار کر دیا

‘دوران سفر ہوائی جہاز میں کبھی بھی ننگے پاؤں نہ پھریں کیونکہ۔۔۔‘ ایئر ہوسٹس نے راز کی بات بتا دی، مسافروں کو خبردار کر دیا

لندن (پرائم نیوز) فضائی مسافر ایئر ہوسٹس اور ہوائی جہاز کے دیگر عملے پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ جتنی صفائی اور اہتمام انھیں نظر آتا ہے درحقیقت بھی ایسا ہی ہو گا. اس حوالے سے بحث و مباحثہ کی ویب سائٹ Reddit پر ایک تھریڈ میں ایئر ہوسٹسز اور دیگر فضائی عملے نے کچھ ایسے انکشافات کیے ہیں کہ آپ ان پر اعتماد کھو دیں گے.

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق Reddit پر ایک صارف نے فضائی عملے سے سوال پوچھا کہ ہوائی جہاز میں ایسا کیا کچھ ہوتا ہے جو مسافر نہیں جانتے؟ اس کے جواب میں ایک ایئر ہوسٹس نے انکشاف کیا کہ بعض پروازوں میں مسافروں کے ساتھ انسانی جسم کے اعضاء بھی موجود ہوتے ہیں جو سامان والے حصے کے قریب سٹوریج میں رکھے ہوتے ہیں. یہ اعضاء مریضوں میں ٹرانسپلانٹ کرنے کیلئے لے کر جائے جاتے ہیں. اسی حصے میں بعض مسافروں کے جانور بھی موجود ہوتے ہیں. لہذا جہاز میں کبھی بھی ننگنے پاؤں نہیں پھرنا چاہیئے اگر احتتاط نہیں برتیں گے تو طرح طرح کے اثرات آپ کی جلد پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں