1

شادی شدہ نئے جوڑوں سے پوچھے جانے والے وہ سوال جو سن کر دلہنوں کے بھی کان لال ہو جاتے ہیں

شادی شدہ نئے جوڑوں سے پوچھے جانے والے وہ سوال جو سن کر دلہنوں کے بھی کان لال ہو جاتے ہیں

کراچی (پرائم نیوز) دوسرے کی زندگی میں دخل اندازی کرنا کئی لوگوں کا مرغوب مشغلہ ہے اور ایسا اگر کسی کی نئی شادی ہو تو پھر کچھ یہ کیسے ہو سکتا ہتے کہ خواتین جنہیں ہم حرف عام میں (آنٹی) کہتے ہیں نئے جوڑے سے سوالات نہ کریں. آئیے آپ کو کچھ ایسے سوالات کے بارے میں بتاتے ہیں جو نئے جوڑے سے ضرور پوچھے جاتے ہیں.

ابھی شادی کو ایک ہفتہ ہوا نہیں ہوتا اور یہ خواتین فٹ سے سوال پوچھنے لگتی ہیں کہ کوئی اچھی خبر بتاؤ. اتنے دن گزر گئے ابھی تک کوئی خوشخبری نہیں ملی. منہ دکھائی کا کیا ملا. شادی کی پہلی رات دولہے کی طرف سے ملنے والا تحفہ میاں اور بیوی کا معاملہ ہوتا ہے لیکن ان خواتین کو اس میں سب سے زیادہ دلچسپی ہوتی ہے. اچھا یہ بتاؤ کہ منہ دکھائی کیا دی. اگر خواتین یہ سوال نہ پوچھ لیں تب تک انکا کھانہ ہضم نہیں ہوتا. دودھ پیا تھا رات..؟ لو بھئی اب یہ کیا سوال ہوا لیکن پھر بھی یہ آنٹیاں ضرور پو چھیں گی. ان کا بس چلے تو کمرے میں ہی سی سی ٹی وی کیمرہ لگوا دیں. ہنی مون پر کب جاؤ گی…آگے ہی شادی پر اتنے پیسے لگ چکے ہیں اور اب ان کا اصرار ہے کہ ہنی مون پر بھی جاؤ. اب اگر ہماری جیب اجازت نہیں دے رہی تو آپ کو کیا مسئلہ ہے. جب دل کرے گا چلے جائیں گے، آپ پریشان نہ ہوِں. جہیز کے برتن کھولے..؟ ابھی شادی کے بعد کے کام ختم نہیں ہوئے تو یہ سوال پوچھنے لگتی ہیں کہ برتن کھولے اتنی دیر کیوں ہو گئی. سسرال والے کیسے ہیں؟ اب اگر یہ کہہ دیا کہ اچھے نہیں تو سب سے زیادہ بات کا یہ بتنگڑ بنائیں گی اور کہیں گی کہ یہ لڑکی تو ٹھیک ہی نہیں. کالے کپڑے تو نہیں‌خریدے..؟ اکثر خواتین کے نزدیک کالے کپڑے اچھے نہیں سمجھے جاتے اور اس چیز کو سامنے رکھتے ہوئے ان کا پہلا سوال ہی یہ ہوتا ہے…

loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں