گھروں میں استعمال ہونے والی اہم ترین چیز میں اضافہ… عوام انتہائی پریشان

گھروں میں استعمال ہونے والی اہم ترین چیز میں اضافہ… عوام انتہائی پریشان

کراچی (پرائم نیوز) گھروں میں استعمال ہونے والی سب سے اہم چیز کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے. تین دن میں ہول سیلز مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 59 روپے سے بڑھ کر 62 روپے ہو گئی ہے. اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار نے بتایا تھا کہ شوگر ملز کے پاس 15 دسمبر 2016 تک 2 لاکھ 30 ہزار ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں. 4 لاکھ ٹن ماہانہ طلب کے حساب سے ذخائر 5 فروری 2017 تک کیلئے کافی ہیں. اس بریفنگ پر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈھائی لاکھ ٹن چینی بر آمد کرنے کی اجازت دی تھی لیکن فیصلے کا اثر ہول سیل مارکیٹ پر نظر آنے لگا ہے. 3 روز میں‌ہول سیلز مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 59 روپے سے بڑھ کر 62 روپے ہو چکی ہے یعنی 100 کلو چینی کے تھیلے پر 300 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے.

loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں