1

سفر کے دوران ساتھ بیٹھی مسافر کو اگر یہ بات کہی جائے تو وہ آپ کی دوست بن جائے گی.. ماہر نفسیات نے ایسا مشورہ دے دیا کہ آپ بھی آزمانے پر مجبور ہوجائیں گے

سفر کے دوران ساتھ بیٹھی مسافر کو اگر یہ بات کہی جائے تو وہ آپ کی دوست بن جائے گی.. ماہر نفسیات نے ایسا مشورہ دے دیا کہ آپ بھی آزمانے پر مجبور ہوجائیں گے

لندن (پرائم نیوز) اگر آپ سفر کرنے جا رہے ہیں تو یقیناً اس بات پر متفکر بھی ہوں گے کہ آپ کا ساتھی مسافر کیسا ہو گا. اب ایک ماہر نقسیات جوڈی جیمز نے کچھ ایسے طریقے بتائے ہیں کہ آپ اپنے ساتھی مسافر کے بارے میں کافی کچھ جان سکیں گے.

اس کا کہنا ہے کہ اگر آپ کا ساتھی مسافر بالکل سپاٹ چہرہ لے کر بیٹھا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ کوئی اسے تنگ نہ کرے اور نہ ہی وہ کسی کو تنگ کرنا چاہتا ہے. ایسا چہرہ عموماً لوگ اس وقت بناتے ہیں جب انھیں کسی سے بات نہیں کرنی ہوتی. اس کا کہنا ہے کہ ایسے لوگ جو دوسروں سے بات نہیں کرنا چاہتے وہ ہیڈ فونز کا استعمال کرتے ہیں جس کا مطلب ہوتا ہے کہ اپنا کام کرو اور مجھے تنگ نہ کرو. جوڈی نے کہا ہے کہ جو لوگ موبائل فون استعمال کرتے رہتے ہیں اس کا مقصد بھی دوسروں سے گفتگو سے گریز ہے. کچھ لوگ اس طرح ظاہر کرتے ہیں کہ جیسے وہ آپ کو دیکھ ہی نہیں رہے اور یہ بھی دوسروں سے بات چیت سے بچنے کا طریقہ ہوتا ہے. موبائل کا استعمال بھی دوسروں کو نظر انداز کرنے کا ایک طریقہ ہے.

جوڈی کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے ساتھ مسافر سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو ایسی بات سے آغاز کریں جس میں آپ کا مشترکہ مفاد واستہ ہو. مثلاً کھانے کی کوالٹی، ایئر کنڈیشنر کا معیار اور سفری مشکلات پر بات شروع کرنا ایک اچھی بات ہو سکتی ہے. اس کا کہنا ہے کہ ایک اور اچھا طریقہ باتھ روم جانا ہے کہ اس طرح ارد گرد بیٹھے لوگوں کو آپ کو دیکھنے کا اچھا موقع مل جاتا ہے اور بات چیت کا آغاز کرنے میں پہل ہو سکتی ہے. اس کا کہنا ہے کہ ایک طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ساتھی کی طرف ایک سیکنڈ کیلئے دیکھا جائے اور اگر آپ کو مثبت اشارہ مل جائے تو بات چیت کا آغاز کریں. اس کا کہنا ہے کہ بار بڑھانے کا سب سے اچھا طریقہ سلجھے ہوئے لطیفے سنانا اور دوسرے کی بات توجہ سے سننا ہے، ایسا کرنے سے وہ آپ کی دوست بن سکتی ہے. ایک بات کا ہمشہ خیال رکھیں کہ پہلی بار بہت زیادہ نہ دیکھیں بلکہ تاثر دیں کہ آپ اچانک دیکھ رہے ہیں اور کبھی بھی زبردستی چھونے کی کوشش نہ کریں.

loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں