اگر آپ کا باس آپ کو تنگ کرتا ہے اور آپ اپنی جاب خوشی سے نہیں کر رہے تو یہ طریقہ آزمائیں، نئی ملازمت جلد ہی آپ کے قدموں میں ہو گی

اگر آپ کا باس آپ کو تنگ کرتا ہے اور آپ اپنی جاب خوشی سے نہیں کر رہے تو یہ طریقہ آزمائیں، نئی ملازمت جلد ہی آپ کے قدموں میں ہو گی

نئی دہلی (پرائم نیوز) ملازمت کرنے والے افراد میں آپ نے شاید ہی کوئی ایسا دیکھا ہو گا، جسے اپنی جاب سے کوئی مسئلہ نہ ہو. زیادہ تر لوگوں کو نوکری سے وابستہ کوئی نہ کوئی مسئلہ ضرور ہوتا ہے اور اسی وجہ سے بہت سے لوگ جاب کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں. اگر آپ بھی اپنی جاب سے مطمئن نہیں ہیں اور نیا کام یا نوکری کرنا چاہتے ہیں تو ان آسان تجاویز سے پر عمل کریں.

نیٹ ورکنگ:-
دوسری نوکری حاصل کرنے میں جو چیز سب سے زیادہ آپ کے کام آتی ہے، وہ ہے نیٹ ورکنگ، جو کسی بھی فیلڈ میں‌ رہتے ہوئے آپ کو جاب تبدیلی کرنے میں اہم مدد فراہم کرتی ہے.
کسی کمپنی میں‌ نئی جاب ہے اور کس ادارے کو نئے لوگوں کی ضرورت ہے. یہ سب آپ کو نیٹ ورکنگ کے ذریعے پتہ چلتا رہے گا. اس لئے بھلے ہی آپ کتنی ہی ترقی کر لیں اور کسی بڑے مقام تک ہی کیوں نہ پہنچ جائیں کبھی بھی لوگوں سے اپنا رابطہ نہ توڑیں.

مختلف جاب فیئرز کو اٹنیڈ‌ کریں:-
نیا کام حاصل کرنے کیلئے آپ کو مختلف اداروں یا بھر این جی اوز کی طرف سے منعقد کئے گئے جاب فیئرز میں ضرور شرکت کرنی چاہیئے. آپ کو اس موقع پر پورا فائدہ اٹھانا چاہیئے اور اپنی فیلڈ سے منسلک کم از کم ایک شخص سے ضرور ملنا چاہیئے. کیا پتہ کب کون جاب دلانے میں آپ کی مدد کر دے.

لنکڈان کا فائدہ اٹھائیں:-
لنکڈ پر اکاؤںٹ بنانے کا فائدہ آپ کو آپ کی من پسند جاب بھی دلا سکتا ہے. آج کے جدید دور میں لنکڈان صحیح لوگوں سے جڑنے کا ایم پاور فل ذریعہ ہے. یہاں پر آپ کو آپ ٹارگیٹ مارکیٹ (جس میں آپ متعلقہ کام ڈھونڈ رہے ہوں) کو تلاش کر سکتے ہیں. لنکڈان پروفائل کے ہر ایک سیکشن میں اگر آپ صحیح معلومات فل کرتے ہیں اور اپنی تلاش میں صحیح مطلوبہ الفاظ استعمال کرتے ہیں تو اس سے دوسروں کو آپ کے بارے میں بہتر پتا چل پاتا ہے.

جاب ویب سائٹوں پر نظر رکھیں:-
نئی نوکری کی تلاش میں سرکردہ افراد کو جاب ویب سائٹوں پر گہری نظر رکھنی چاہیئے. ساتھ ہی آپ کو اپنا سی وی بھی اپ ڈیٹ کرتے رہنا چاہیئے. اس کے علاوہ جاب سے منسلک ای میلز پر بھی نظر رکھنی چاہیئے. ساتھ ہی آپ نئی ملازمتوں کے اپڈیٹس کیلئے دیگر ویب سائٹس یا پھر اخبار کا بھی سہارا لے سکتے ہیں.

loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں