1

مرد گاڑی چلاتے ہوئے خواتین کو دیکھ کر اکثر ہارن کیوں بجاتے ہیں؟ ایسی وجہ سامنے آ گئی جسے جان کر خواتین کا غصہ آسمان کو جا پہنچے

مرد گاڑی چلاتے ہوئے خواتین کو دیکھ کر اکثر ہارن کیوں بجاتے ہیں؟ ایسی وجہ سامنے آ گئی جسے جان کر خواتین کا غصہ آسمان کو جا پہنچے

نیو یارک (پرائم نیوز) راہ چلتی خواتین پر فقرے کسنا، گاڑی کا ہارن بجانا یا دیگر طریقوں سے انھیں ہراساں کرنا عام بات ہے. بحت و مباحثے کی ویب سائٹ Reddit پر ایک صارف نے مردوں سے سوال کیا ہے کہ آخر مرد ایسا کیوں کرتے ہیں.

اس کے جواب میں مردوں کی طرف سے کئی حیران کن جوابات سامنے‌آ رہے ہیں. میل آئن لائن کی رپورٹ کے مطابق ایک شخص نے جواب میں لکھا ہے کہ مرد مختص تفریح طبع کیلئے خواتین کو دیکھ کر ہارن بجاتے ہیں تاکہ وہ کچھ قہقہے لگا سکیں. ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ بعض مرد اپنی ساتھ گاڑی میں موجود دوستوں کو ہنسانے کیلئے خواتین کو دیکھ کر ہارن بجاتے ہیں. ایک اور مرد کا کہنا تھا کہ میں ایسا صرف اس لیے کرتا ہوں تا کہ وہ خاتون اپنے بارے میں اچھا محسوس کرے، میں ہارن کو گفتگو کا ایک طریقہ سمجھتا ہوں. ایک شخص نے لکھا کہ کچھ لڑکوں نے میری بیوی کو دیکھ کر ہارن بجایا، کچھ دور جا کر وہ ایک سٹور میں رکے. میری بیوی بھی چلتی ہوئی اس طرف چلی گئی اور جب وہ گاڑی سے نکل رہے تھے تو ان کے پاس پہنچ گئی اور پوچھا کہ تم لوگ کیا چاہتے ہو؟ اس کے جواب میں وہ شرمسار ہو کر بغلیں جھانکنے لگے اور معافیاں مانگنے لگے. ایک اور مرد نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے خیال میں لڑکے خواتین کیلئے ہارن بجا کر بزدلانہ طریقے سے انہیں یہ بتانا چاہ رہے ہوتے ہیں کہ وہ پرکشش ہیں. ان میں اس خاتون کے سامنے جا کر اس کی تعریف کرنے کی ہمت نہیں ہوتی. ایسے لوگ خواتین سے بات کیے بغیر انتہائی جلدی میں ان کے لئے ایک فقرہ بول کر نکل جاتے ہیں.

loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں