جسم میں آئرن کی کمی دور کرنے کا اس قدر آسان اور سستا نسخہ اس کے علاوہ کوئی ہو ہی نہیں سکتا

جسم میں آئرن کی کمی دور کرنے کا اس قدر آسان اور سستا نسخہ اس کے علاوہ کوئی ہو ہی نہیں سکتا

اسلام آباد (پرائم نیوز) معالج کے باوجود اگر آپ شوگر یا مٹھائی کھانا نہیں چھوڑ سکتے تو اپنے آپ کو ایک صحت مند انتخاب کی یعنی گڑ کی جانب موڑ لیں. یہ گنے کا رس لے کر اسے اچھی طرح پکا کر بنایا جاتا ہے. ماہرین کا کہنا ہے کہ گڑ، چینی کا قریب ترین بدل ہے جسے آپ بالکل چینی کی طرح استعمال کر سکتے ہیں بلکہ گڑ، چینی کی نسبت زیادہ فوائد کا حامل ہے.

گڑ کا استعمال اندرونی نظام کو متحرک کر کے قبض سے نجات دلاتا ہے. گڑ نظام انہضام کو متحرک کر دیتا ہے، اسی لئے متعدد افراد کھانے کے بعد گڑ کا استعمال کرتے ہیں.

گڑ آئرن کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے اور گڑ کی اسی خوبی کی وجہ سے اس کا رنگ گہرا خاکستری ہوتا ہے. آئرن جسم کیلئے نہایت ضروری ہے کیونکہ اس سے خون کی کمی نہیں ہوتی.

مائیکرو نیوٹرنٹس جسم کی ضرورت ہوتے ہیں، جن کی وجہ سے ایک انساف متعدد نفسیاتی افعال سر انجام دیتا ہے اور گڑ ایسے مائیکرو نیوٹرنٹس سے پھرپور ہوتا ہے.

جگر کی‌صفائی:-
کیا آپ اپنے جسم کے زہریلے مادوں کا اخراج چاہتے ہیں تو گڑ کا استعمال کریں. گڑ آپ کے جگر کی صفائی کر کے پیشاب کے نظام کو مکمل طور پردرست رکھتا ہے.

عام بیماریوں کا علاج:-
گڑ کھانیس، آدھے سرکا درد، پیٹ کا اپھارا وغیرہ جیسی عام بیماریوں میں بھی اکسیر کا کام دیتا ہے.

قوت مدافعت:-
مختلف انفیکشنز اور بیماریوں سے لڑنے کیلئے جسم قوت مدافعت کے نظام پر انحصار کرتا ہے، گڑ اینٹی آکسائیڈ ینٹس، زنک اور سلینیم سے بھرپور ہوتا ہے جو قوت مدافعت کے نظام کو بہتر بناتا ہے.

کیٹاگری میں : صحت
loading...

جسم میں آئرن کی کمی دور کرنے کا اس قدر آسان اور سستا نسخہ اس کے علاوہ کوئی ہو ہی نہیں سکتا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں