1

شہد کا استعمال کرنے والے ہوشیار! ایسی حرکت جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

شہد کا استعمال کرنے والے ہوشیار! ایسی حرکت جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

چترال (پرائم نیوز) چترال پولیس نے جعلی شہد بنانے والے گروہ کو گرفتار کر لیا. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال عباس مجید مروت کے مطابق چترال پولیس نے ایک مقامی ہوٹل پر چھاپہ مار کر جعلی شہد بنانے والے گروہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں مضر صحت جعلی شہد برآمد کیا ہے. چترال پولیس نے ایس ایچ او تھانہ چترال سلطان بیگ کی نگرانی میں ایک ٹیم نے ہوٹل پر چھاپہ مارا جہاں‌ ملزمان چینیم کیمیکل 3/4 شہد کے پرانے چھتے وغیرہ سے گیس سلںڈر کے ذریعے اسے ملانے کے بعد ابال کر ڈھائی کلو کے حساب سے شہد کو ایک برتن میں‌ ڈالتے تھے اور اس مضر صحت جعلی شہد کو اصلی شہد کی قیمت پر چترال کے لوگوں کو فروخت کرتے تھے. چترال پولیس نے ملزم برار خان ولد حکیم خان سکنہ شاہد و مینگورہ 3/4، ملزم محمد اسلم ولد محمد نور سکنہ پیر آباد الپوری شناگلہ 3/4، ملزم عادل محمد ولد شاہد زار خان سکنہ شانگلہ 3/4، ملزم محمد علیم ولد شاہ زار خان ساکن شانگلہ اور ملزم اعظم ولد شاہ زار خان پیر آباد الپوری شانگلہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے.

کیٹاگری میں : صحت
loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں