فاسٹ فوڈسے کون کون سے موذی امراض لاحق ہوسکتے ہیں ،والدین کوانتباہ جاری

فاسٹ فوڈسے کون کون سے موذی امراض لاحق ہوسکتے ہیں ،والدین کوانتباہ جاری

نیو یارک (پرائم نیوز) امریکی ماہرین کے مطابق فاسٹ فوڈ سے بچوں کی صحت زیادہ متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ امراض قلب، دماغی انتشار، ذیا بیطس، کینسر اور موٹاپے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں. امریکا کی ہاورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق فاست فوڈ کا زیادہ استعمال بچوں کی ذہنی نشوونما کو شدید متاثر کرتا ہے.

ماہرین کا کہنا ہے کہ فاسٹ فوڈ میں آئرن کی کمی کی وجہ سے دماغ کے مخصوص حصوں کی نشوونما سست ہو جاتی ہے.جس سے بچے تعلیمی میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں. فاسٹ فوڈ میں شامل ٹرانس فیٹ سے امراض قلب، دماغی انتشار، ذیا بیطس، کینسر اور موٹاپے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں.

ماہرین نے والدین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بچوں کو متوازن سادہ اوت صحت مند غذا دیں تاکہ بہترین نشوونما کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں.

کیٹاگری میں : صحت
loading...

فاسٹ فوڈسے کون کون سے موذی امراض لاحق ہوسکتے ہیں ،والدین کوانتباہ جاری” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں