1

لیونل میسی نے 6 سالہ افغان بچے کی دلی خواہش پوری کر دی

لیونل میسی نے 6 سالہ افغان بچے کی دلی خواہش پوری کر دی

اسلام آباد (پرائم نیوز) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو سے دنیا بھر میں مشہور ہونے والے 6 سالہ مرتضیٰ احمدی نے قطر کے دارلحکومت دوحا میں لیونیل میسی سے ملاقات کی خواہش پوری کرلی. جہاں فٹبال کا عظیم کھلاڑی لیونیل میسی سے ایک مقامی ہوٹل میں ملاقات ہوئی. میسی کی ٹیم بار سلونا دوحا کے مقامی کلب ال اہلی سے دوستانہ میچ کھیلنے کیلئے قطر میں موجود ہے جہاں ہوٹل کے کوری ڈور میں میسی دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ قطار میں آگے بڑھ رہے ہیں تو قریب کھڑے مرتضیٰ احمدی نے ان کی طرف اپنا ہاتھ بڑھایا. شروع میں میسی جانتے نہ تھے کہ یہ بچہ کون ہے لیکن تھوڑی دیر بعد میسی نے مرتضیٰ احمدی کو گود میں اٹھا لیا اور اس کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں.

loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں