10

اپنی فلم رئیس کے ٹریلرریلیزہونے پر شاہ رخ خان کیا کریں گے،جان کر آپ بھی سینماگھر پہنچ جائیں گے

اپنی فلم رئیس کے ٹریلرریلیزہونے پر شاہ رخ خان کیا کریں گے،جان کر آپ بھی سینماگھر پہنچ جائیں گے

مبئی (پرائم نیوز ) بولی وڈ میں کنگ خان کے نام سے مشہور شاہ رخ خان کی فلم “رئیس”کے پہلے ٹریلر کا انتظار مداحوں کو طویل عرصے سے ہے،جسے ریلیز کرنے کا اعلان آخر کار کردیا گیا ہے ، شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس پر ان کا کہناتھا کہ رئیس ٹریلر آ رہا ہے ، لیکن اس سے قبل ہمارے پاس آپ کے لیے ایک خبر ہے جسے غور سے سنو۔اس ویڈیومیں شاہ رخ خان نے اعلان کیا کہ ان کی فلم کا پہلا ٹریلر رواں سال 7 دسمبر کو صبح 11 بجے چند سینما گھروں کی اسکرینز پر پیش کیا جائے گا ، جس دوران شاہ رخ خان خود اسکرین کے ذریعے اپنے مداحوں کے سوالات کے جواب دینے کے لیے موجود رہیں گے۔ شاہ رخ خان نے اس ویڈیوکے علاوہ ادکار نواز الدین صدیقی کے ہمراہ بھی ایک سیلفی شیئر کی ، جو اس فلم میں ایک پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں