09

ملکی صدر کا آئندہ انتخابات کے حوالے سے حیرت انگیزاعلان

ملکی صدر کا آئندہ انتخابات کے حوالے سے حیرت انگیزاعلان

پیرس (پرائم نیوز) فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نےانتخاب میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا ہے.مزید معلومات کےمطابق فرانسیسی صدرکاعوا سے خطاب میں کہناتھاکہ وہ دوبارہ منتخب ہونے کے خواہاں نہیں ہیں اور اسی لیے وہ دوہزارسترہ میں ہونےوالے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ صدر اولاند نے اپنے خطاب میں گذشتہ برس پیرس اور رواں برس نیس میں ہونے شدت پسند حملوں کے حوالے سے کہا کہ آنے والے ماہ میں ان کی واحد ذمہ داری اپنے ملک کی رہنمائی جاری رکھنا ہے۔ سوشلسٹ پارٹی کے صدرفرانسو اولاند نےاعتراف کیاکہ وہ منقسم شدہ بائیں بازو کومتحد کرنےمیں ناکام رہے۔ صدر فرانسوا کے اعلان کے بعد اب سوشلسٹ پارٹی جنوری میں صدارتی امیدوار کا انتخاب کرے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں