04

سندھ میں شراب کی کھلے عام فروخت جاری، شاہ سرکار کو ایک نئی مشکل کا سامنا

سندھ میں شراب کی کھلے عام فروخت جاری، شاہ سرکار کو ایک نئی مشکل کا سامنا

(پر ائم نیوز) سندھ میں شراب کی کھلے عام فروخت سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں ہوئی۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے میں شراب خانے سپریم کورٹ کی ہدایت پر کھولے گئے ہیں جس پر چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کو آڑ نہ بنایا جائے اور بتایا جائے کہ حدود آرڈیننس کی شق 17 کے تحت شراب کے لائسنس کے لئے نیا قانون بنانا تھا، کیا وہ قانون بنا دیا گیا ہے؟، مسلمانوں کو شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟، نیا قانون نہ بنا تو چیف سیکرٹری کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں