1

ہارٹ آف ایشیا، مشیر خارجہ کو سنگین دھمکی مل گئی

ہارٹ آف ایشیا، مشیر خارجہ کو سنگین دھمکی مل گئی.

امرتسر (پرائم نیوز) بھارت کی انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سیا نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شریک ہونے سے روکنے کیلیئے دھمکی دے ڈالی. بھارتی اخبار فنانشل ایکسپریس کے مطابق شیو سینا کے رہنماؤں نے حکومت کو انتباہ کیا ہے کہ سرتاج عزیز کو بھارت آنے کی اجازت نہ دی جائے کیونکہ ہم کسی حال میں بھی پاکستانی وزیر خارجہ کو کانفرنس میں شریک نہیں ہونے دیں گے..

انتہا پسند تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی مشیر خارجہ کو کانفرنس میں شریک ہونے کیلیئے بھارت آنے سے روک دیا جائے .مشیر خارجہ سرتاج عزیز پاکستانی وفد کے ساتھ اتوار کو بھارت جا رہے ہیں وہاں وہ امرتسر میں ہونیوالی 2 روزہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے..

اپنا تبصرہ بھیجیں