2

بلاول کی ڈیڈ لائن حکومت کیلیئے فائدہ مند کیسے؟ سینیئر سیاستدان نے اپنی ہی پارٹی کے پول کھولنا شروع کردیے

بلاول کی ڈیڈ لائن حکومت کیلیئے فائدہ مند کیسے؟ سینیئر سیاستدان نے اپنی ہی پارٹی کے پول کھولنا شروع کردیے

لاہور (پرائم نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما رحمان ملک نے کہا کہ بلاول بھٹو نے حکومت کو جو 4 نکات کی ڈیڈ لائن دی ہے اس میں حکومت کا اپنا ہی فائدہ ہے.حکومت سوچے اور منصفانہ فیصلہ کرے.شادی عمران خان کا زاتی معاملہ ہے وہ 2 کریں یا 4 اس سے کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیئے.

رپورٹ کے مطابق بلاول ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان کا ہارٹ آف ایشیا میں شریک ہونے کا فیصلہ اچھا ہے. امن کو بھی ایک موقع دیا چاہیئے.بھارت کو اپنا روایتی رویہ چھوڑ کر اپنا رویہ ٹھیک کرنا ہوگا. ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہہ شکا ہوں کہ داعش پاکستان میں موجود ہے .بھارت سی پیک کور کروانے کیلیئے دہشت گردی کروارہا ہے. ان کا مذید کہنا تھا کہ شادی عمران خان کا زاتی معاملہ ہے وہ چاہے 2 کریں یا اس سے زیادہ اس بات سے کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں