2

ڈالر رکھنے والے شوقین افراد کیلیئے بری خبر

ڈالر رکھنے والے شوقین افراد کیلیئے بری خبر

کراچی (پرائم نیوز) انٹر بینک مارکیٹ اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی آگئی ہے .فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے دن انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 2 پیسے کی کمی آئی ہے .

اب ڈالر کی قیمت 85.104 روپے سے کم ہوکر 104.83 رہ گئی ہے اور قیمت فروخت 104.90 سے کم ہو کر 104.88 تک آگئی ہے. اس طرح 10 پیسے کی واضح کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 107.60 روپے سے کم ہوکر 107.50 اور اس کی فروخت کی قیمت 107.90 تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے.

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت میں 55 میسے کی کمی آئی اس سے یورو کی قیمت فروخت 115.80 روپے سے کم ہوگئی ہے لیکن 1.50 کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 135 روپے سے بڑھ کر 136.50 روپے تک ہوگئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں