11

سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی، عوام نے خریداری کرکے لوٹ مچادی

سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی، عوام نے خریداری کرکے لوٹ مچادی

کراچی (پرائم نیوز) ملکی صرافہ مارکیٹوں 1 تولہ سونے کی قیمت 50 ہزار روپے سے کم ہو کر 49 ہزار روپے پر آگیا ہے. بروز جمعرات عالمی صرافہ مارکیٹ میں 19 ڈالر کی ریکارڈ کمی کی وجہ سے فی اونس سونے کی قیمت 1168 ڈالر ہوگئی ہے.
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق صرافہ مارکیٹوں میں 1 تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی آئی ہے اور اس کے بعد کراچی، حیدرآباد ، لاہور، اسلام آباد ،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صروافہ مارکیٹوں میں 1 تولہ سونا 50 ہزار روپے سے کم ہو کر 49 ہزار 600 روپے تک پہنچ گئی ہے. اور 343 روپے کی کمی سے 10 گرام سونے کی قیمت 42 ہزار 514 روپے ہوگئی ہے اور 1 تولہ چاندی کی قیمت بھی 740 روپے تک رہ گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں