23

عوام کیلیئے شاندار خوشخبری، حکومت نے صحت کی اہم ترین چیز کو سستا ہی نہیں بالکل مفت کردیا،شہریوں کی لائینیں لگ گئیں.

عوام کیلیئے شاندار خوشخبری، حکومت نے صحت کی اہم ترین چیز کو سستا ہی نہیں بالکل مفت کردیا،شہریوں کی لائینیں لگ گئیں.

ساہیوال (پرائم نیوز) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ پلاننگ ڈویلپمنٹ پبلک اور ہاؤسنگ پنجاب ملک ندیم کامران نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سٹی سکین یونٹ کو فری کرنے کا افتتاح کردیا ہے .صوبائی وزیر نے انکشاف کیا کہ وزیر اعلٰی پنجاب نے پورے صوبے میں تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں سٹی سکین کی سروس کو فری کر دیا ہے اور ساہیوال کے بعد نئی سٹی سکین مشینوں کی خریداری کے بعد پورے صوبے میں سٹی سکین سروس کا فری آغاز ہو جائے گا.

انہوں نے کہا کہ ساہیوال کے ہسپتال میں ایک این جی او کی جانب سے سٹی سکین مریضوں کو 1000 فیس کے ساتھ مفت سروس دی جارہی تھی لیکن اب بالکل مفت کر دی گئی ہے.ڈسٹرکٹ ہیڈکورٹر ہسپتال کیلیئ ایک اور نئی سٹی سکین مشین فراہم کرنے کی وزیر اعلٰی پنجاب نے منضوری دے دی ہے. انہوں نے مزید بتایا کہ 3 ارب روپے اور 28 کروڑ کی لاگت سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال کی اپ گریڈیشن کے منصوبہ پر کام کا آغاز تیزی سے جاری ہے .

اس موقع پر کمشنر ساہیوال اور دوسرے افسر بھی وہاں موجود تھے .صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخلہ پر پارکنگ سٹینڈ کے ٹھیکیدار کو ٹول پلازہ کو بھی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسئ تک مرٰضوں کے داخلہ پر کوئی پابندی عائد نہیں ہوگی.

اپنا تبصرہ بھیجیں