1

مفتی اعظم نے اہم ترین مسئلہ حل کردیا،لڑکیوں کو یہ سب کرنے کی بھی اجازت ہے

مفتی اعظم نے اہم ترین مسئلہ حل کردیا،لڑکیوں کو یہ سب کرنے کی بھی اجازت ہے

ریاض (پرائم نیوز) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے بیٹیوں کو میڈیکل کی تعلیم دلوانے اور نوکری کی اجازت دینے والے والدین کی مذمت کرنے والے 1 سعودی مبلغ کوسخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے .عرب زرائع کے ابلاغ کے مطابق سعید بن فروہ نامی شخص نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایسا کرنے والے والدین مرد وزن کے اختلاط کی وجہ بن رہے ہیں.

سعودی عرب کے مفتی نے اپنے ہفتہ وار انٹرویو میں یہ کہا کہ فرو کا بیان اور اس کے خیلات بہت ہی خطرناک ہیں. اور یہ خطرناک بیان قبول نہیں کیا جائے گا. ان کا کہنا تھا کہ تعلیم دینے والی ہماری تمام جامعات محفوظ ہیں اور ان جامعات میں مرد اور خواتین الگ الگ تعلیم حاصل کر رہے ہیں. ہر طرح کے طلباء مختلف لیکچرز ہالز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں.

خیال رہے کہ سعودی عرب میں سعید بن فروا کو امام مسجد اور مبلغ کے عہدے سے الگ کرنے کا مطالبہ بھی عروج پر ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں