1

ہنی مون پر گیا نوجوان اپنی خالہ کیلئے ایسی کیا چیز لے آیا کہ دبئی ایئر پورٹ پر ہی گرفتار ہو گیا… آپ بھی جانئے اور محتاط رہیئے

ہنی مون پر گیا نوجوان اپنی خالہ کیلئے ایسی کیا چیز لے آیا کہ دبئی ایئر پورٹ پر ہی گرفتار ہو گیا… آپ بھی جانئے اور محتاط رہیئے

دبئی سٹی (پرائم نیوز) بزرگوں کی خدمت کا جذبہ یقیناًَ قابل تعریف بات ہے لیکن ان کی ہر بات ماننا کبھی کبھار بہت مہنگا پڑ سکتا ہے. کچھ ایسا ہی افسوسناک معاملہ ایک 26 سالہ فلسطینی نوجوان کے ساتھ پیش آیا جو اپنی ایک خالہ کے کہنے پر دوسری خالہ کیلئے دوائی لئے دبئی پہنچا لیکن ایئر پورٹ پر ہی اسے گرفتار کر لیا گیا کیونکہ دراصل یہ دوائی نہیں بلکہ نشہ آور گولیاں تھیں. رپورٹس کے مطابق نوجوان ہنی مون کیلئے گیا تھا اور شام میں مقیم اس کی خالہ نے درخواست کی تھی کہ یہ واپس جاتا ہوا اپنی بیمار خالہ کیلئے کچھ ادویات لیتا جائے. بیچارے نوجوان نے شام والی خالہ کا دیا ہوا پیکٹ بغیر سوچے سمجھے اپنے سامان میں رکھ لیا لیکن دبئی انٹرنینشل ایئر پورٹ پر پہنچا تو سکیورٹی اہلکاروں نے اسے گھیر لیا. اسے بتایا گیا کہ اس کے سامان میں سے (پریگا بالن) نامی ممنوعہ نشہ آور دوا کی 240 گولیاں بر آمد ہوئی ہیں. یہ سنتے ہی نوجوان کے پاؤں کے نیچے سے زمین نکل گئی اور اس نے فوری طور پر اپنی ابو ظہبی والی خالہ کو فون کر کے بتایا کہ اس کیلئے ادویات نشہ آور گولیاں ثابت ہوئی ہیں لہذا وہ فوراً ایئر پورٹ پہنچے. بیمار خالہ نے بھی ہمت کا مظاہرہ کیا اور ایئر پورٹ پہنچ گئی جہاں اس نے سکیورٹی اہلکاروں‌کو سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ یہ گولیاں اپنے علاج کیلئے استعمال کر رہی ہیں. دوسری طرف سکیورٹی اہلکار نے ان کی تمام باتیں ماننے سے انکار کر دیا لہذا نوجوان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا. خالہ اور بھانجے کی تمام تر وضاحتوں کے باجود کیس عدالت تک جا پہنچا جہاں متعلقہ فریقین کے بیانات قلم بند کئے جا چکے ہیں. مقدمے کی سماعت جاری ہے اور فیصلہ عنقریب متوقع ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں