1

بھارت خوفناک دھماکوں سے گونج اٹھا… کئی ہلاکتیں

بھارت خوفناک دھماکوں سے گونج اٹھا… کئی ہلاکتیں

نئی دہلی (پرائم نیوز) بھاررتی ریاست تامل ناڈر کے شہر ترچی میں پٹاخوں کی فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث دھماکوں سے 10 افراد ہلاک ہو گئے. بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست تامل ناڈر کے شہر ترچی میں پٹاخوں کی فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا. تیز بارش اور گہرے دھویں کی وجہ سے فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے میں کافی مشکلات پیش آ رہی ہیں. فیکٹری میں آگ لگنے کا حادثہ آج صبح کے اوقات میں پیش آیا. فیکٹری کے اندر کیمیل ٹینک کے نزدیک ممکنہ طور پر چنگاری بھڑکنے سے دھماکے ہوئے اور فیکٹری کی عمارت میں آگ لگ گئی، عمارت کے اندر 20 سے زائد افراد پھنسے ہونے کا خدشہ ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں