1

امریکہ پر اللہ کا عذاب نازل… ایمر جنسی نافذ کر دی گئی

امریکہ پر اللہ کا عذاب نازل… ایمر جنسی نافذ کر دی گئی

نیو یارک (پرائم نیوز) امریکی ریاست ٹینیسی جنگل میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ سینکڑوں مکانات اور کاروباری مراکز بھی جل کر راکھ ہو گئے ہیں. امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے جنگلات پچھلے کئی ہفتوں سے آتشزدگی کی لپیٹ میں ہیں جس سے نیشنل پارک کا 6 ہزار 400 ہیکٹر کا رقبہ متاثر ہوا ہے. آتشزدگی کی وجہ سے اب تک 7 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں مکانات اور کاروباری مراکز جل کر خاکستر ہو گئے ہیں.

حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں مشہور سیاحتی علاقے غڑلین برگ اور اردگرد کے علاقوں میں ہوئیں. حکام کے مطابق امریکا کے شمال مشرقی علاقے اور ریاست ٹینیسی کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے خشک سالی ہے. مقامی افراد کا کہنا ہے کہ آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا چکا ہے جبکہ فائر بریگیڈ کے عملے نے کہا کہ تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مزید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں