1

سعودی عرب میں خوفناک تباہی مچ گئی…. ہلاکتیں

سعودی عرب میں خوفناک تباہی مچ گئی…. ہلاکتیں

ریاض (پرائم نیوز) سعودی عرب میں طوفانی بارش اور سیلاب کی زد میں آ کر 7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے. غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں طوفانی بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی ہے. سیلابی ریلوں کی زد میں آ کر 7 افراد چل بسے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں. طوفانی بارش سے مختلف علاقوں میں کئی مکانات تباہ ہو گئے ہیں جبکہ بہت سے گھروں کو شدید نقصان بھی پہنچا ہے. سڑکیں زیر آب آنے کے نتیجے میں کئی گاڑیاں پھنس گئیں. بارش سے مختلف حادثات میں سات افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں. کئی شہروں میں نکاسی آب کا نظام متاثر ہو کر رہ گیا ہے. بین الاقوامی شاہراہ کے مختلف حصے سیلاب میں بہہ گئے ہیں. حکام نے شہریوں اور تارکین وطن کو خبردار کیا کہ وہ بارش کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں