1

شراب پی کر مرنے والا شخص دوبارہ زندہ ہو کر کس جگہ جا پہنچا؟ جان کر آپ بھی دانتوں میں انگلیاں دبا لیں گے

شراب پی کر مرنے والا شخص دوبارہ زندہ ہو کر کس جگہ جا پہنچا؟ جان کر آپ بھی دانتوں میں انگلیاں دبا لیں گے

پولینڈ (پرائم نیوز) ایک شخص کو بہت زیادہ شراب پینے پر مردہ قرار دے دیا گیا تھا مگر وہ پھر زندہ ہو کر دوبارہ شراب خانے پہنچ گیا. پولینڈ کے شہر کامنا گرا میں 25 سالہ شخص، جس کا نام کامل بتایا جا رہا ہے، بہت زیادہ شراب پینے کی وجہ سے زمین پر گر گیا. اسے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا تو ڈاکٹروں نے اس کا مکمل معائنہ کرنے کے بعد مردہ قرار دے دیا. جس کے بعد اس شخص کو مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا. اسی دن مردہ خانے سے چوکیدار کو مردہ خانے کے اندر سے شور کی آوازیں سنائی دینے لگیں. جب دیکھا تو وہ شخص زندہ تھا. یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت ملتے ہی کامل بھر سے شراب خانے جا پہنچا.

اپنا تبصرہ بھیجیں