1

’’مجھے 2 بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ‘‘ عوام کی پسندیدہ اداکارہ نے زندگی کے لرزہ خیز راز سے پردہ اٹھا دیا

’’مجھے 2 بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ‘‘ عوام کی پسندیدہ اداکارہ نے زندگی کے لرزہ خیز راز سے پردہ اٹھا دیا

نیو یارک (پرائم نیوز) امریکی اداکارہ و گلوکارہ ایوان رچل ووڈ حیران کن انکشاف سامنے لے آئیں. ان کا کہنا ہے کہ انھیں دو مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا. ایک مرتبہ اپنے دوست اور دوسری مرتبہ مالک نے جنسی ہوس کا نشانہ بنایا. یہ انکشاف 29 سالہ اداکارہ نے ٹوئٹر میں ایک کھلے خط میں کیا ہے. اپنی نو جوانی میں ہی خود کشی کرنے کی کوشش، جسمانی، نفسیاتی اور جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے سے متعلق ایک میگزین کو دیے گئے انٹر ویو کے بعد اداکارہ نے لکھا کہ کئی سال پہلے جنسی حملہ ہوا، بہت سے عوامل میں سے ایک ریپ بھی تھا جو انھیں اپنی ہی زندگی ختم کرنے کی کوشش تک لے پہنچا.

رچل ووڈ کا کہنا ہے کہ میں اس بات پر یقین نہیں رکھتی کہ آج کے دور میں انسان زیادہ دیر خاموش رہ سکتا ہے، اس پر بات ہونی چاہیئے اور میں اسے معمول کے طور پر قبول نہیں کروں گی، یہ سنجیدہ مسئلہ ہے میں ابھی زندہ ہوں اور اپنے موقف پر قائم ہوں میں خوش اور اندر سے مضبوط ہوں‌لیکن مطمئن تاحال نہیں ہوں. ان کا کہنا ہے کہ ہاں میرا ریپ کیا گیا ہے وہ بھی میرے ایک دوست کی طرف سے جب ہم اکھٹے تھے. اور دوسری بار مالک کی طرف سے. تاہم اداکارہ نے واضح کیا کہ ان حملوں سے پولیس کو آگاہ کیا گیا یا نہیں اور کیا قانونی ایکشن لیا گیا. اداکارہ نے لکھا ہے کہ پہلی دفعہ وہ اس بات سے لا علم تھیں کہ دوست کی طرف سے کی گئی ایسی حرکت کا شمار بھی ریب میں ہوتا ہے لیکن علم ہونے تک دیر ہو چکی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں