1

’’پاکستان کے خلاف کیوں بولتے ہو؟‘‘ بھارتی پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلموں نے اینکر کی دھجیاں اڑا دیں

’’پاکستان کے خلاف کیوں بولتے ہو؟‘‘ بھارتی پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلموں نے اینکر کی دھجیاں اڑا دیں

اسلام آباد (پرائم نیوز) بھارتی پنجاب یونیورسٹیوں کے طالبعلموں نے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پرو پیگنڈا کرنے اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا دفاع کرنے والے اینکر طارق فتح کی درگت بنا دی.

ایک بھارتی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اینکر طارق فتح نے یونیورسٹی کے ایک پروگرام میں پاکستان کے خلاف بے بنیاد پرو پیگنڈا شروع کر دیا اور بلوچستان کی علیحدگی پسند تحریک کو بھارت امداد کی حمایت کی جس پر پنجاب یونیورسٹی کیمپس، چندی گڑھ کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے ان کی درگت بنا ڈالی.
طارق فتح کو سبق سکھانے والے طالبعلموں میں اکثریت سکھ برادری سے منسلک ہے. اینکر طارق فتح کی شکایت پر مقامی پولیس نے ان طالبعلموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں