06

جنگلا بس ،اورنج ٹرین اور موٹرویز بنانے کی ماہر ین لیگی حکومت کا راز سب کے سامنے آگیا

جنگلا بس ،اورنج ٹرین اور موٹرویز بنانے کی ماہر ین لیگی حکومت کا راز سب کے سامنے آگیا

اسلام آباد(پرائم نیوز ) قومی اسمبلی میں حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان میں خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کی تعداد 5 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ہے جو مجموعی آبادی کا تقریباً 30 فیصد ہے۔آئی این پی کے مطابق گزشتہ روز وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کے مطابق ملک کی 29.50 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے جو کہ تقریباً53 ملین افراد بنتے ہیں، اگر کوئی فرد ہر ماہ 3 ہزار 30 روپے سے کم آمدن رکھتا ہو تو وہ خط غربت سے نیچے تصور ہوتا ہے۔ محصولات وصولی میں 62 فیصد اضافہ ہوا، سرکاری ملازمین کیلیے ہاؤسنگ بلڈنگ ایڈوانس کی مد میں کم سے کم 50 لاکھ روپے مقرر کرنیکی کوئی تجویز زیر غور نہیں، کم تنخواہ والوں کو اگر اتنی رقم دی جائے تو اس کی ریکوری مشکل ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں