1

’’اذان پر پابندی لگائی تو اس کا انجام کیا ہوگا؟‘‘ ترک صدر طیب اردوان نے بڑی دھمکی دے دی

’’اذان پر پابندی لگائی تو اس کا انجام کیا ہوگا؟‘‘ ترک صدر طیب اردوان نے بڑی دھمکی دے دی

استنبول (پرائم نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو وارننگ دی ہے کہ اگر اس نے اذان دینے پر پابندی لگائی تو سنگین نتائج دیکھنے کو ملیں گے. ترک میڈیا کے مطابق پچھلے دنوں استنبول میں منعقدہ بین الاپارلیمانی القدس پلیٹ فارم سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں اذان پر پابندی لگانے کی بحث انتہائی خوفناک ہے.اس موضوع پر بحث کرنا عقل و منطق کے منافی ہے.

انھوں نے اس طرف توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کی ہے کہ دین، عقائد اور آزادی کی پامالی کرنے والے بحث و مباحثے سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں‌ہو گا. پچھلے دنوں اسرائیل کے صدر کے ساتھ فون پر گفتگو کے دوران انھوں نے اس موضوع کی حساسیت سے آگاہ کیا تھا، مجھے یقین ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ اس حوالے سے عقلمندی کا فیصلہ کریں گے.

اس قسم کی کوششوں سے نہ صرف فلسطینیوں بلکہ تمام مسلمانوں کو گہرا صدمہ ہہنچے گا، ملک میں نئے بحران پیدا کرنے کی بجائے امن کے قیام کیلئے کوشش صرف کرنے کی ضرورت ہے. ان کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو 1967 کی سرحدوں کی بنیاد بناتے ہوئے اور آزاد فلسطینی مملکت کو اس کا دارلحکومت مشرقی القدس ہے قائم کرنے سے حل کیا جا سکے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں